ممبئی میں خود کو آؤٹ سائڈر محسوس کرتی ہوں،کریتی سینن

ممبئی میں خود کو آؤٹ سائڈر محسوس کرتی ہوں،کریتی سینن
 ممبئی میں خود کو آؤٹ سائڈر محسوس کرتی ہوں،کریتی سینن

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کا کہناہے کہ ممبئی میں تین سال گزارنے کے باوجود بھی وہ یہاں خود کو آؤٹ سائڈر محسوس کرتی ہوں۔کریتی نے اب تک بالی وڈ فلم انڈسٹری کی دو فلموں میں کام کیا ان کی پہلی فلم 2014 ء میں ’’ہیروپنتی‘‘ اور2015 ء میں ’’دل والے ‘‘ تھی ۔کریتی ایک سال کے وقفے کے بعد اب سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ فلم ’’رابطہ میں جلوہ گر ہوں گی ۔فلم 9 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا گھر ممبئی میں ہے اور ان کے ساتھ ان کی بہن اور ایک پالتو کتا بھی ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی دہلی کو بہت یاد کرتی ہیں ۔

مزید : کلچر