شاہد کپور فٹنس کیلئے بیوی کو خود جم لیکر جانے لگے

شاہد کپور فٹنس کیلئے بیوی کو خود جم لیکر جانے لگے
 شاہد کپور فٹنس کیلئے بیوی کو خود جم لیکر جانے لگے

  


ممبئی (نیٹ نیوز)اداکار شاہد کپور نے اچھے شوہر کا کردار نبھاتے ہوئے اپنی بیوی میرا راجپوت کو ٹریننگ دینی شروع کردی لیکن یہ ٹریننگ فلموں میں کام کرنے کی نہیں بلکہ وزن کم کرنے کی ہے۔اداکار شاہد کپور میں اچھے شوہر کی ساری خوبیاں پائی جاتی ہیں، وہ اپنی اہلیہ میرا راجپوت کا بے حد خیال رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹی میشا کی ولادت کے بعد میرا کا وزن بڑھ جانے کے باعث انہوں نے خود میرا کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کا وزن کم ہوجائے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق میشا کی ولادت کے بعد میرا کا وزن کافی بڑھ گیا تھا جو شاہد کپور کو بالکل پسند نہیںآیا تھا لہذا وہ خود اپنی بیوی کو لے کر جم جاتے ہیں اور انہیں وزن کم کرنے اور خود کوفٹ رکھنے کیلئے مختلف ٹپس دیتے ہیں۔

مزید : کلچر