صبا قمر کی فلم ’’ ہندی میڈیم‘‘ فلاپ ہو گئی
لاہور (اے پی پی )پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارتی فلم ’’ ہندی میڈیم‘‘ پورے پاکستان میں فلاپ ہو کر اکثریتی سینماؤں سے اتر گئی جبکہ بھارتی میڈیا فلم کے کامیاب بزنس کی بھارت میں تشہیر کرنے میں مصروف ہے ۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں اس صورتحال پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔