گلوکاری میں شارٹ کٹ کا کوئی وجود نہیں ‘ ثریا ملتانیکر

گلوکاری میں شارٹ کٹ کا کوئی وجود نہیں ‘ ثریا ملتانیکر
 گلوکاری میں شارٹ کٹ کا کوئی وجود نہیں ‘ ثریا ملتانیکر

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے فوک گلوکاروں نے اپنی مدھر آوازوں سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیاہے اس پرجتنا بھی فخر کیاجائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ گلوکاری میری روح میں شامل ہے صوفی شاعروں کے کلام نے مسلمانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے بزرگوں کی دھرتی میں نے جنم لیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملتان کی مٹی سے عظیم فنکارو ں نے جنم لیا اور سرائیکی فنکاروں نے فن کی بڑی خدمت کی ہے ۔نئے گلوکا ر محنت سے جی چرا تے ہیں گلوکاری میں شارٹ کٹ کا کوئی وجود نہیں ہے کامیابی حاصل کرنے کیلئے موسیقی کی بنیادی تعلیم انتہائی ضروری ہے ۔

مزید :

کلچر -