پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گا، پریش راول

پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گا، پریش راول
 پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گا، پریش راول

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار پریش راول کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریش راول کا کہناہے کہ وہ پاکستانی ڈراموں ،فلموں اور شوز میں کام کرنا پسند کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے تمام ٹی وی ڈرامے بہت پسند ہیں جن میں ’’ہم سفر‘‘خاص طور سے قابل زکر ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے مکالمے ،کہانی اور اداکاری سمیت تمام چیزیں بہت زبردست تھیں ۔

مزید : کلچر