فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی،ہما علی

فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی،ہما علی
 فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی،ہما علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) اداکار ہ و پرفارمر ہما علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی ۔ہما علی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقیناًآنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی سٹوڈیوز میں بھی دوبارہ رونق آئے گی ۔

مزید :

کلچر -