پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دیگی ، چیئرمین ایف بی آرٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ

پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دیگی ، چیئرمین ایف بی آرٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (آئی این پی )فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدارشاد نے کہاہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے ساتھ خطے کی تقدیر بدل دیگی ،بلوچستان کے امپورٹرز اورایکسپورٹرز کی گاڑیوں سے سپیڈ منی طلب کرنیوالوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگاایسا کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے ٹیکس اور دیگر مسائل کے حل کیلئے آرٹی او کوئٹہ کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے امید ہے کہ وہ مسائل کو باہم افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرینگے ،بلوچستان کی تجارت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ،ٹیکس ویلیوایشن میں کمی ،وی باک ،کسٹم حکام کی جانب سے گاڑیوں کو فیصل آباد ملتان سمیت مختلف شہروں میں بلاجواز روکنے سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے دورے کے موقع پر چیمبرکے عہدیداران اور اراکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف کمشنر آرٹی او کوئٹہ نذیراحمد شورو ،کلکٹرکسٹم ڈاکٹرسعید احمد جدون ،ڈپٹی کلکٹرکسٹم ڈاکٹرفرید احمد سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر اور ان کے وفد میں شامل آفیسران کو چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ،پیٹرانچیف حاجی غلام فاروق خان ،نائب صدر حاجی اخترکاکڑ سمیت دیگر نے چیمبرآنے پر ان کا استقبال کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدارشاد کاکہناتھا کہ مینوفیکچرز کو ایک ہفتے میں ہی رجسٹریشن ملے گی لیکن اس کیلئے انہیں قوائدواضوابط پورے کرناہونگے ،انہوں نے ایف بی آر کی جانب سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو نوٹسز کا حل نکالنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ مائننگ اور دیگر کے حوالے سے بھی چیمبر کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی جائیگی

،انہوں نے کہاکہ وہ ٹیکس ویلیویشن اور وی باک بارے وزارت تجارت ،اسٹیٹ بینک اور دیگر کے ساتھ معاملات کو ذاتی حیثیت میں اٹھائینگے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بلوچستان ایک طوفان سے گزرے ہیں اب تمام طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو معاملات کو ٹھیک رخ میں لے جانے کیلئے متحد ہوناہوگا،انہوں نے کہاکہ تجارت کی ترقی سب کے مفاد میں ہے جب تک تجارت کو فروغ حاصل نہیں ہوگا ہم جیسے سرکاری ملازمین کو مراعات نہیں ملیں گے ،انہوں نے فیصل ااباد اور ملتان میں بلوچستان کی مال بردار گاڑیوں کو روکنے پر سخت برہمی کااظہار کیااورکہاکہ بلوچستان کی امپورٹرز اورایکسپورٹرز کی گاڑیوں سے سپیڈمنی کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں ،انہوں نے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے کسٹم اور ایف بی آر کے ساتھ مسائل سمیت دیگر کے حل کیلئے چیف کمشنر آرٹی او کوئٹہ نذیر احمد شورو کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کیا اورکہاکہ مذکورہ کمیٹی باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا کرے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان بلوچستان اور خطے کی تقدیر بدلے گی بلکہ اس کی شکل بھی بدل جائیگی ،

مزید :

کامرس -