وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دے کر عوام کے دل جیت لئے:خواجہ خاوررشید

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دے کر عوام کے دل جیت ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں دیگر صوبوں کو بھی پنجاب کی طرح فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے صوبوں کے عوا م کیلئے مثالی بجٹ پیش کرنا چاہییں،تاکہ عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا بجٹ متوازن ہے ،سستی تعمیرات ، 50ہزار بیروزگار نوجوانوں کو گاڑیاں ،6 لاکھ خواتین کو بلا سود قرضے ، 40 ای روزگار سینٹرز کا قیام،چینی و ترکی زبان سیکھنے والوں کیلئے 70 کروڑ کے سکالر شپ دیے گئے۔

مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے 3 ارب 50 کروڑ ، جبکہ صحت کیلئے 263ارب 22 کروڑ،اور تعلیم کیلئے345 ارب روپے مختص کرنا خوش آئند ہے ، خاور رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے جس برق رفتاری کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ انٹر نیٹ سروسز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کے بعد تمام سیلولر کمپنیوں کو خفیہ کٹوتیوں ( ہیڈ ن چارجز ) سے روکنا ہوگا اس کیلئے جامہ پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے اور تمام تر سیلولر کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ ہر کال کے بعد صارفین کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج آگاہ کیا جائے کہ اس کی کال کے کتنے پیسے خرچ ہوئے ہیں اور بقایا رقم کتنی ہے اس کے علاوہ کسی بھی موبائل فون پر لگائی گئی آفرز اور ان کے اضافی اخراجات بارے بھی آگاہ کرنا لازمی پابندی قرار دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے مثبت معاشی اور اقتصادی اقدامات کے باعث پاکستان کی معاشی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے اور پاکستان کا نام دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی لسٹ میں شامل ہونے جار ہا ہے۔

مزید : کامرس