تخریب کاروں کی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور تباہ کرنے کی کوشش ‘ سپلائی متاثر نہیں ہوئی

تخریب کاروں کی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور تباہ کرنے کی کوشش ‘ سپلائی متاثر نہیں ...

لاہور (کامرس رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے ترجمان نے کہا کہ تخریب کاروں نے 500کے وی ٹرانسمیشن لائن حب- این کے آئی (NKI) کے ٹاورکو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی جس سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں این کے آئی (NKI) 500کے وی گرڈسٹیشن کے نزدیک ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور(لوکیشن نمبر72)کو جزوی نقصان پہنچا ۔ٹاورکو نقصان پہنچنے کے باوجود کراچی کو بجلی کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی ۔ این ٹی ڈی سی انجینئرز نے ٹاورز کی مرمت کا کا شروع کردیا ، جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید : کامرس