صدر گوجرانوالہ چیمبر نے فین اور موٹرپمپ تیارکنندگان کو مدعو کرلیا

صدر گوجرانوالہ چیمبر نے فین اور موٹرپمپ تیارکنندگان کو مدعو کرلیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمدتا ج نے گوجرانوالہ کی انڈسٹری کو درپیش مسائل کومدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری ایکڈیمیا کے ارتباط کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اس کو آگے بڑھاتے ہوئے فین اور موٹر اینڈ پمپ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو چیمبر میں مدعو کیا گیا ۔جس میں ڈاکٹرسید سلمان حسن اسسٹنٹ پروفیسر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے بھی شرکت کی ۔ڈاکٹرسید سلمان حسن اسسٹنٹ پروفیسر ورچوئل یونیورسٹی نے دونوں سیکٹرز کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی اور ان کے مسائل کو غور سے سنا انہوں نے بتایا کہ آج کے اس سیشن کے اہتمام کا مقصد بھی یہی ہے کہ گوجرانوالہ انڈسٹری کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے متعلق ادارے خواہ وہ فیڈرل سے ہوں یا صوبائی سے ان تک پہنچا کر انہیں حل کروایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس سیشن سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ انڈسٹری کو مسائل ہم ایکڈیمیا کی مدد سے بھی حل کر سکتے ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ انڈسٹری ہمیں ان مسائل سے آگاہ کرے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھاکر کم از کم چھ سیشن کیے جائیں گے جن میں تمام سیکٹرز کے مسائل کو نوٹ کر کے ایک رپورٹ تیار کی جائے گی جو ہمیں انڈسٹری کے مسائل کو حل کروانے میں ممدومعاون ثابت ہو گی ۔ان سیشن کے اہتمام کیلئے ورجوئل یونیورسٹی نے تمام چیمبرز سے ایم او یوز سائن کئے ہیں لیکن گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس ان میں وہ ادارہ نے جس نے سب سے پہلے ان سیشنوں کی شروعات کر کے ثابت کر دیا کہ گوجرانوالہ چیمبر اپنے ارارکین کے مسائل کو حل کرنے میں سیعی معنوں میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

مزید :

کامرس -