کاشتکار تِل کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

کاشتکار تِل کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی بروقت کاشت کو یقینی ...

راولپنڈی/ اسلام آباد (آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار تِل کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں۔ تل کی کاشت 15 جون سے 15 جولائی تک کرنی چاہیے۔ اس کی اگیتی کاشت سے بیماریوں اور کیڑوں کا حملہ زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور پچھیتی کاشت سے پیداوار کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پچھیتی کاشت گندم کی بجائی میں تاخیر کا سبب بنتی ہے۔ اس لئے اس کو موزوں وقت پر کاشت کرنا ضروری ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ تل کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں کیونکہ یہ اقسام بہتر پیداواری صلاحیتوں کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کیڑوں و بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہیں۔

تل کی منظور شدہ اقسام ٹی ایچ۔6 ، ٹی ایس۔3 اور ٹی ایس۔5 ہیں۔ ٹی ایچ۔6 کو 15 تا 30 جون تک اور ٹی ایس۔3 اور ٹی ایس۔5 کو 15 جولائی تک کاشت کریں۔ منتخب قسم کا صحتمند بیج بحساب ڈیڑھ سے دو کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔#/s#

مزید : کامرس