بھارت کیخلاف ’’مارویا مر جاؤ ‘‘ کی پالیسی اپنانا ہو گی : کمار سنگا کارا

بھارت کیخلاف ’’مارویا مر جاؤ ‘‘ کی پالیسی اپنانا ہو گی : کمار سنگا کارا

  

لندن(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے مشہور سابق بلے باز اور وکٹ کیپر کمارا سنگا کارا نے کہا ہے جنوبی افریقہ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ’’مارو یا مرو ‘‘ کی پالیسی اپنا کر میدان میں اترنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطاق کمارا سنگا کارا نے آئی سی سی کے لئے لکھے گئے اپنے مضمون میں کہاکہ سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پہلے سے ہدف مقرر کرنا ہو گا ،سری لنکن باؤلرز کو بھارت کے خلاف پہلے 10اوورز میں لازمی وکٹ لینی ہو گی اور اس پر خصوصی توجہ دینی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے خلاف ہماری نوجوان ٹیم انتہائی جارحانہ انداز میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے،اگر سری لنکن کھلاڑیوں نے جارحانہ رویہ اپنا یا تو وہ بھارت کے خلاف ہر قسم کا الٹ پھیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔کمارا سنگا کارا نے کہاکہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد کافی پر جوش ہے ،اس لئے بھارتی ٹیم کے خلاف یہ سب آسان نہیں ہو گا لیکن ہماری ٹیم کو مشکل ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے میدان میں آنا پڑیگا ۔انہوں نے کہا کہ سرین لنکن کپتان اپل تھرنگا سست اوور ریٹنگ کی وجہ سے دو میچوں سے باہر ہیں جبکہ انجلیو متھیوز کی فٹنس بھی مشکوک ہے ،سری لنکن ٹیم کیلئے یہ کوئی مثالی صورتحال نہیں ہے ،اگر انجلیو متھیوز یہ اہم مقابلہ نہیں کھیل پاتے تو ٹیم کے لئے یہ زبردست جھٹکا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی باؤلرز نے کمال کی باؤلنگ کی تاہم سری لنکا کی ٹیم کا انداز مختلف ہے ،ہمیں باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -