وسیم اکرم نے اے بی ڈی ویلیئر کو خطرناک بلے باز قرار د یدیا

وسیم اکرم نے اے بی ڈی ویلیئر کو خطرناک بلے باز قرار د یدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے این این)سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اے بی ڈی ویلیئر کو خطرناک بلے باز قرار دے دیا۔واضح رہے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئر نے کہا تھا کہ وسیم اکرم بہت ہی شاندار باولر تھے ،ان جیسا باولر کو ئی بھی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئر نے وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گیند بازی کے شعبے میں وسیم اکرم کی مہارت کمال تھی ،کوئی بھی باولر ان کے قریب بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک اچھا ہے اور ہم نے اس حوالے سے تیاری کر رکھی ہے ۔دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی اے بی ڈی ویلیئر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خطرناک بلے باز قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میر ی خوش قسمتی ہے کہ میں نے اے بی ڈی ویلیئر کو گیند بازی نہیں کی ۔