بھارت کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں کم بیک کرینگے:گراہم فورڈ

بھارت کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں کم بیک کرینگے:گراہم فورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(سپورٹس رپورٹر) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم فورڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بھارت کے خلاف میچ میں کم بیک کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پروٹیز کے خلاف میچ میں جو غلطیاں کی ہیں ان سے سبق حاصل کرکے بھارت کے خلاف میچ میں بہتر انداز میں میدان میں اترے گی۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا اپنا دوسرا گروپ بی میچ (آج) جمعرات کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز پروٹیز کے خلاف پہلے میچ میں انجری مسائل کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو پہلے میچ میں 96 رنز سے شکست دی تھی۔ سری لنکن ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پہلے میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم پروٹیز کے خلاف ہونے والی شکست کو بھولا کر بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔ انہوں نے کہا انکی ٹیم بھارت کو شکست دیکر ٹورنامنٹ شاندار کم بیک کریگی۔ سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ہارنے کی وجہ سے دو پوائنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔