سپاٹ فکسنگ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے : شائقین کرکٹ

سپاٹ فکسنگ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے : شائقین کرکٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ کو دیکھنے کے لئے صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی بڑی ٹی وی سکرینیں لگائی گئیں تھی لیکن بھارت سے میچ ہارنے کی وجہ سے شائقین میں میچ دیکھنے کے لئے پہلے جیسا جوش و خروش نہیں رہا ۔شائقین کرکٹ رانا شبیر ،رانا سنی ،معمر اور عتیق الرحما ن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ ہارنے سے ہمارے دل ہی ٹوٹ گئے ہیں ۔اب ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ دیکھنے کے لئے وہ بے تابی اور خوشی نہیں تھی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے آئی پی ایل کھیل کر اپنی ٹیم کو بہتر بنایا ہے جبکہ ہمارے کرکٹرز نے پی ایس ایل کھیل کر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہو کر ٹیم کو بہتر بنانے کی بجائے اپنی ٹیم کو مزید کمزور کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کی بہتری کے لئے سپاٹ فکسنگ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی