زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ہالینڈ کا دورہ کرے گی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ہالینڈ کا دورہ کرے گی

  

ہرارے(اے پی پی) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ میں ہالینڈ کا دورہ کرے گی۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ ہالینڈ کی تصدیق کر دی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوین ٹیم دورہ سری لنکا سے قبل ہالینڈ جائے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ یہ میچز 20 ، 22 اور 24 جون کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم سکاٹ لینڈ سے دو ون ڈے کھیلے گی۔ بورڈ کے مطابق زمبابوے کی ٹیم جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -