پی ٹی وی لاہور مرکز کی منفرد پیشکش ’’شب وجد‘‘

پی ٹی وی لاہور مرکز کی منفرد پیشکش ’’شب وجد‘‘

پی ٹی وی لاہور مرکز کی منفرد پیشکش ’’شب وجد‘‘

نیکیوں ،برکتوں اور رحمتوں کے موسمِ بہار،ماہ صیّام کا پہلا عشرہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے ۔اس سال پی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن کراچی مرکز سے پیش کی جارہی ہے جسے ناظرین بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں ۔سحری وافطار ی کی خصوصی نشریات کے لئے تیار کیا گیا سیٹ جو سمندر میں لنگر انداز ایک بحری جہاز کا منظر پیش کر رہا ہے ناظرین میں بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر بھی ’’رمضا ن نشریات‘‘ میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔اس سلسلے میں رات دس سے بارہ بجے تک لاہورسینٹر سے لائیو نشریات’’ شب وجد‘‘پیش کی جارہی ہیں جس کی میزبانی کے فرائض سرمد کھوسٹ اور سندس جمیل ادا کر رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں معروف نعت خواں پروفیسر عبدالرؤف ،قاری شاہد محمود ،سرور حسین نقشبندی، وسیم عباس اور شہزاد حنیف مدنی ، سرور کونین ؐ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر چکے ہیں ۔معروف قوال شہباز حسین،فیاض حسین بدوملہی والے اور ساتھی،رضوان معظم علی خان فیصل آباد والے اور ساتھیوں نے بھی مختلف شعرا ء کے کلام پر مبنی منقبت پیش کیں ۔اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے مولانا طارق جمیل کے لیکچر ز پر مشتمل پروگرام’’روشنی کا سفر‘‘ عوام میں بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔صحت سے متعلق مفید مشورے ڈاکٹر فرزین ملک دیتے ہیں ۔ لاہور سینٹر کی پیشکش ’’شب وجد‘‘میں اسلامک ریسرچ سکالر محقق دوراں علامہ کرامت عباس حیدری ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،علامہ شہزاد مجددی،پروفیسر راغب نعیم،پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی ،سعادت سعید اور میمونہ مرتضیٰ بطور مہمان شرکت کر چکے ہیں ۔ لاہور سینٹر سے رات دس سے بارہ بجے تک کی لائیو ٹرانسمشن’’شبِ وجد‘‘کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بشارت خان جبکہ پروڈیوسر قیصر شریف ہیں جبکہ کو پرو ڈیوسر عمر جاوید اورسدرہ طارق ہیں اور عمران بشیرمعاون ہیں ۔’’شب وجد‘‘ کا سکرپٹ ارشد لئیق لکھتے ہیں جبکہ آڈینس منیجر ملک فرخ ہیں ۔ان نشریات کے میڈیا کو آرڈینیٹر کاملین خان ہیں۔

۔

مزید : ایڈیشن 2