آل پنجاب الزکی سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے

آل پنجاب الزکی سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز آج کھیلے ...

  

اسلام آباد(اے پی پی) آل پنجاب الزکی سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے(آج) جمعرات کو جمال پور سیداں گجرات میں کھیلے جائیں گے۔ چیف آرگنائزر چوہدری منیر احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میر پور، جہلم ،حافظ آباد، چکوال، سرگودھا اور گجرات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 9 جون کو جبکہ فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -