کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
 کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

  


میڈرڈ (آن لائن)عمومی طور پر مشہور فٹبالرز کے بیٹے والد کی طرح کھیل میں مقام نہیں بنا پاتے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے صاحبزادے اس بات کو غلط ثابت کردیں گے ۔چیمپئنز لیگ کے فائنل کے اختتام پر ریال میڈرڈ کے کھلاڑی اپنی فیملیز کے ہمراہ گراوؤنڈ میں موجود تھے جہاں رونالڈو کے بیٹے نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارسیلو اور ایک دوسرے فٹ بالر کے بیٹے کو چکما دے کر شاندار گول سکور کیا جس پر انہیں سٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین نے بہت سراہا۔کرسٹیانو رونالڈو کے صاحبزادے ابھی6 سال کے ہیں لیکن فٹ بال سے انتہائی لگا ؤرکھتے ہیں اور وہ والد کے ساتھ ہی فٹ بال اور جِم ٹریننگ کرتے ہیں ، دلچسپ امر یہ ہے کہ جونیئر رونالڈو کے فیورٹ فٹ بالر والد نہیں بلکہ ان کے سب سے بڑے حریف لیونل میسی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی