برطانوی انتخابات، 3ہزارسے زائد امیدوار،30پاکستانی بھی میدان میں، ووٹنگ آج ہوگی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے عام انتخابات کے لئے آج ووٹنگ ہوگی۔ 650 سیٹوں کے مقابلے کے لئے درجنوں سیاسی جماعتوں کے 3303 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ کسی بھی پارٹی کو پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے 326 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انتخابات میں11خواتین سمیت30پاکستانی بھی شامل ہیں۔
قطر کے خلاف اقدامات خطے کے مفاد میں ہیں: سعودی وزیر خارجہ
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات 2017ءآج ہوں گے، انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں نے11خواتین سمیت30پاکستانیوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست کے مطابق برطانیہ کی حزبِ مخالف کی جماعت لیبر پارٹی نے دیگر جماعتوں کی نسبت زیادہ خواتین اور پاکستانی نژاد شہریوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔لیبر پارٹی کی نمائندگی کرنے والی پاکستانی نژاد خواتین امیدواروں میں برمنگھم سے شبانہ محمود، بولٹن سے یاسمین قریشی اور ٹوٹنگ سے روزینہ الین خان شامل ہیں۔ان انتخابات میں دائیں بازو کی کنزرویٹو پارٹی اور بائیں بازو کی لیبر پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی نژاد شہریوں کو ٹکٹ دینے والی سیاسی جماعتوں میں لیبر پارٹی سر فہرست ہے جس نے 14پاکستانیوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس نے 9، حکمران جماعت کنزویٹیو پارٹی کی جانب سے 6 اور سکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ٹکٹ دیا ہے۔
ڈیبو کرنے والے فخر زمان کی شاندار بلے بازی دیکھ کر مایہ ناز کھلاڑی سٹیفن فلیمنگ بھی خاموش نہ رہ پائے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جان کر پاکستانی شائقین کرکٹ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔برطانوی انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کی تعداد میں 1918 سے لیکر اب تک 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حزب اختلاف کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی خواتین کو ٹکٹ دینے میں سر فہرست رہی ہے جس نے41فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ جبکہ حکمران جماعت کنزویٹیو پارٹی کی جانب سے 29 فیصد ، لبرل ڈیموکریٹس 30 فیصد جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے 33 فیصد خواتین امیدواروں کوٹکٹ جاری کئے ہیں۔
ممون حسین عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ
واضح رہے کہ 2015ءکے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے کل 331 سیٹس حاصل کیں، لیبر پارٹی نے 232، اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 56نشستوں پر میدان مارا تھا۔ اس کے بعد ہونے والے متعدد ضمنی انتخابات سے پارلیمان میں اعداد وشمار میں تبدیلی آئی، جس کے باعث وزیراعظم ٹریزا مے کی پارٹی کو اس وقت 330 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی حیثیت حاصل ہے۔ 229 اراکین کے ساتھ لیبر پارٹی مرکزی حزب اختلاف کی حیثیت رکھتی ہے۔برطانوی انتخابات میں حصہ لینے والے دیگر پارٹیوں میں اسکاٹش نیشنل پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ڈیموکریٹک یونیینسٹ، یوکپ، گرین پارٹی، ایس ڈی ایل پی شامل ہیں۔