انگلینڈ کے خلاف میچ کو کوارٹر فائنل سمجھ کر کھیلیں گے: ایڈم زمپا

انگلینڈ کے خلاف میچ کو کوارٹر فائنل سمجھ کر کھیلیں گے: ایڈم زمپا
 انگلینڈ کے خلاف میچ کو کوارٹر فائنل سمجھ کر کھیلیں گے: ایڈم زمپا

  


اوول(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی ٹیم کے سپنر ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ابتدائی دونوں میچز بارش کی نذر ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف میچ کو کوارٹر فائنل سجھ کر کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز بارش کی نذر ہو گئے تھے اور اب ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس کیلئے آخری میچ جیتنا لازمی ہو گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی سپنر زمپا نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہماری ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھی لیکن بد قسمتی سے بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا جس پر بہت مایوسی ہوئی۔

، اب ہماری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہے، اس میچ کو ہم ناک آؤٹ سمجھ کر کھیلیں گے، انگلش ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے، کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں جان لڑانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی