کرس ووکس جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی دو ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

کرس ووکس جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی دو ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
 کرس ووکس جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی دو ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(سپورٹس رپورٹر)انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے، ووکس انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے اور بعدازاں انہیں ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔ اپنے ایک بیان میں ووکس نے کہا کہ وہ گریڈ ٹو انجری میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق انجری سے مکمل نجات کیلئے مجھے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں اسلئے مجھے لگتا ہے کہ میں پروٹیز کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل پاؤں گا۔
انگلش ٹیم کیلئے یہ اچھی خبر نہیں ہے کیوں کہ فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کی پہلے ہی پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔