ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلے میں قطر سے رابطہ ہے : فیفا

ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلے میں قطر سے رابطہ ہے : فیفا

زیورخ (این این آئی)فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے کہاہے کہ وہ ورلڈ کپ 2022ء کی تیاریوں کے سلسلے میں قطر سے مسلسل رابطے میں ہے۔فیفا ورلڈ کپ کی گورننگ باڈی کے بیان میں کہا گیا کہ تنظیم قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے معاملات سنبھالنے والی مقامی اور سپریم کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہے۔دوسری جانب تنظیم نے خلیجی ریاستوں کے قطرسے بائیکاٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی