تعلیم کے بجٹ میں کمی کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

تعلیم کے بجٹ میں کمی کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب کے مجموعی بجٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اضافہ کے باوجود تعلیم کے بجٹ میں ہر سال کمی کی جا رہی ہے۔ پانچ سالوں میں تعلیم کے بجٹ میں بتدریج 3.93 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1