سالانہ50ہزار دل کے مریض بچے لمحہ فکریہ ہے،انجینئر یاسر گیلانی

سالانہ50ہزار دل کے مریض بچے لمحہ فکریہ ہے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں پاکستان میں ہر سال 40 سے 50 ہزار بچوں کا دل میں پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہونا لمحہ فکریہ ہونا چاہیے حکمرانوں کے صحت کے معاملے میں دعوے حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

حکومت عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت فراہم نہیں کر سکی دیگر شعبوں کی طرح اس شعبے میں بھی حکومت صرف نعروں پر اکتفا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزتحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو وسائل دینا تو کجا سکولوں، قبرستانوں اور چھپڑوں تک کو اپنی ملکیت بنا لیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس نوجوانوں کے لئے نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی کاروباری مواقع۔ حکومت کے محض مدت پوری کر لینے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی اس کے لئے عوام کے اور ملکی مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے یاروں کی ترجیحات ملک و قوم کے مفادات میں نہیں۔ ان کی ساری توجہ کمیشن والے منصوبوں پر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1