حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،سجاد بلوچ

حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،سجاد بلوچ

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ماہ رمضان میں بھی ذخیرہ خوروں کو ناجائز منافع خوری کی کھلی چھٹے دے رکھی ہے بجلی گیس پانی کی لوڈ شینگ سے تنگ آئے غریب عوام اب ناجائز منافع خوروں سے تنگ آچکے ہیں۔

حکمران طبقہ اپنی کرپشن چھپانے میں مصروف عوام کو ایک مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو کہ عوام سے من مانی قیمت پر اشیائے خوردونوش اور پھل وغیرہ کی مان مانی قیمت وصول کررہے ہیں۔غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں حکمرانوں کے پاس غربت میں کمی کا کوئی منصوبہ نہ ہے جب سے موجودہ حکمران اقتدار میں آئے ہیں غربت اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1