حکومتی نااہلی سے قوم کو پانی کے بحران کا سامنا ہے،عرفان عباسی

حکومتی نااہلی سے قوم کو پانی کے بحران کا سامنا ہے،عرفان عباسی

لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ ناکام حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستانی قوم کو آئندہ پانی کے بحران کا شدید سامنا کرنا پڑے گالیکن اس سلسلے میں حکمران پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے نا تو کوئی منصوبہ بندی کر رہے ہیں بلکہ گہر ی نیند سوئے ہوئے ہیں۔

، شریف فیملی نے مودی سے ذاتی اور کاروباری تعلقات قائم کر رکھے ہے انہیں پاکستان کی سالمیت اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ پاکستان میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی کمی میں خطرنا ک حد تک اضافہ ہوا ہے، لاہور میں پانی کا لیول انتہانی نچلی سطح پر جا چکا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے، حکمران عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ان پرخرچ کرنے کے بجائے اپنے اللے تللوں اور ناکام منصوبوں پر ضائع کر رہے ہیں، بارشیں نا ہونے اور دریاؤں میں پانی کی کمی ہورہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چور حکمران خارجی اور داخلی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، بھارتی حکومت نے پاکستان کے حصے کا پانی روک لیا ہے اور سند ھ طاس معاہدہ کو توڑنے کی مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے ، عالمی برادری کو بھارت کی آبی جارحیت کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1