پینے کا صافپانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ملک تنویر اسلم اعوان

پینے کا صافپانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ملک تنویر اسلم اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے میگاپراجیکٹ کا آغاز کر چکی ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صاف پانی پروگرام کیلئے 25 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے شہریوں کو صاف پانی مہیا کرکے ان کا بنیادی حق دیا جائے گااور یہ منصوبہ انسانی صحت کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ثابت ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ابتدائی طو رپر پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے جبکہ بہاولپور ریجن میں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں اور اب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کو جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے شروع کیا جا رہاہے اور اس پروگرام کو انتہائی تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کی کامیابی کیلئے کمیونٹی کی شرکت بھی بہت ضروری ہے۔ غیر فعال دیہی واٹر سپلائی سکیموں کو جلد فعال کیے جانے سے لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔