شریف برادران کا جے آئی رپورٹ پر عدم اعتماد تشویشناک ہے،ولید اقبال

شریف برادران کا جے آئی رپورٹ پر عدم اعتماد تشویشناک ہے،ولید اقبال

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے سنیئر رہنماؤں ولید اقبال اور میاں حماد اظہر کاکہناہے کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ابھی سے عدم اعتمادکا اظہار کردیا ہے، شریف خاندان کا وطیرہ ہے کہ جو فیصلہ ان کیخلاف ہووہ نہیں مانتے، سپریم کورٹ پر حملہ اور اداروں کو دھمکیاں اسی سوچ کا تسلسل ہیں۔ انکا مزیدکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا پہلی بار احتساب ہونے جارہا ہے اس لئے بھی یہ ہلکان ہوئے جارہے ہیں۔

، جن حکمرانوں کو قوم کے خون پسینے کا پیسہ لوٹتے ذرا رحم نہیںآیا ان کے جے آئی ٹی کے سامنے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ ولیداقبال اور میاں حماد اظہر نے کہاکہ اگرپنجاب میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے غیر جانبداری سے کام نہ لیں تو آدھی سے زائد (ن)لیگ قبضے، بدمعاشی، گراں فروشی اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں حوالات کے پیچھے ہو۔ رہنماؤں نے کہاکہ تحریک انصاف نے مافیا کیساتھ جنگ چھیڑکر وہ کام کیا ہے جو پہلے کوئی پارٹی نہیں کرسکی۔ یہی عمران خان کا کریڈٹ اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ شریف خاندان کی آج تلاشی ہورہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...