خریداری پر پابندی ختم ، ایل ڈی اے کی 30 سال پرانی کھٹارا مشینری تبدیل کرنیکا فیصلہ

خریداری پر پابندی ختم ، ایل ڈی اے کی 30 سال پرانی کھٹارا مشینری تبدیل کرنیکا ...

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے )ایل ڈی اے کی تیس سال سے زائد پرانی اور کھٹارہ مشینری تبدیل کرنے کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کی جانب سے بھجوائی گئی نئی مشینری کی خریداری کے لئے پابندی اٹھانے کی سمری منظوری کرلی۔لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کھٹارہ مشینری کوتبدیل کرنے کے معاملے پرحکومت نے بالآخر ایل ڈی اے کو نئی مشینری خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ نئے ٹرک ، ڈمپرز ، لوڈرز اور وین خریدی جائیں گی۔سمری میں ایل ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ شہر میں بلڈنگ کنٹرول اورانفورسمنٹ کے لئے مشینری کم اور معیاد پوری کرچکی ہے جبکہ حالیہ آپریشنز کے پیش نظر موجودہ مشینری سے کام نہیں چلایا جاسکتا۔ ایل ڈی اے کو دو ایکسیویٹرز ، ایک فرنٹ وہیل لوڈر ، پانچ ڈمپرز ، دس ٹرک ، ایک ڈبل کیبن ، دو سنگل کیبن اور ایک بولان وین خریدنے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کی پرانی مشینری پر نوٹس لیتے ہوئے تبدیل کرنیکی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے گلبرگ میں روٹ پر کھڑے ایل ڈی اے کے پرانے ٹرک کو دیکھ کر ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -