ٹریفک انجینئرنگ پلاننگ ایجنسی میں چھوٹے ملازمین کیلئے یونیفارم لازمی

ٹریفک انجینئرنگ پلاننگ ایجنسی میں چھوٹے ملازمین کیلئے یونیفارم لازمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) ٹریفک انجینئرنگ پلاننگ ایجنسی میں دس سال بعد نائب قاصدوں اور ڈرائیوروں کے لئے یونیفارم لازم کردیا گیا ہے ۔ احکامات جاری ہونے کے بعد ٹیپا کے تمام نائب قاصدوں اور ڈرائیوروں نے سفید شلوار قمیض اور کالی واسکٹ زیب تن کرلی ہے۔ ٹیپا کے نائب قاصد سال میں دومرتبہ 7500 یونیفارم الاونس لینے کے باوجود وردی نہیں سلواتے تھے۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹیپا محمد عرفان نے نائب قاصدوں کے یونیفام زیب تن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے جس پر عملدرآمدکو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹیپا محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ٹیپا کے بجٹ میں یونیفارم الاؤنس کے باوجود وردی نہیں پہنی جارہی تھی۔