حکمرانوں نے قوم کو مقروض بنا دیا ہے،ایم شاہ زید خان
لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ملکی دولت کو بڑی بے دردی سے لوٹا اورقوم کو مقروض بنا دیا ہے ، نام نہاد جمہوریت کے چیمپیئن حکمرانوں نے ملک سے گڈ گورننس کا جنازہ ہی نکال دیا ہے ۔
، نواز شریف اور شہباز شریف کی نا اہلی کی سز ا غریب عوام بھگتنے پر مجبور ہے ، پنجاب کی حکومت نے صوبے کی عوام کو تعلیم اور صحت سے محروم کر دیا ہے ،پنجاب کے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا کوئی پرسانے حال نہیں اور نا ہی دوائیں مل رہی ہے اور نا ہی صحت کی سہولتیں میسر ہے ۔