شریف برادران نے کرپشن اور لوٹ مار کانام ترقی رکھا ہو ا ہے،یاسمین راشد

شریف برادران نے کرپشن اور لوٹ مار کانام ترقی رکھا ہو ا ہے،یاسمین راشد

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شریف برادران نے کرپشن اور لوٹ مار کا نا م ترقی رکھا ہو ا ہے ، موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مسائل کے انبار لگے ہو ئے ہیں گزشتہ سال ملک نے تنزلی اور شریف خاندان کے کاروبارنے ترقی کی،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو ا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ چور حکمرانوں نے قومی معاملات داؤ پر لگا دیے ہیں2017 کا سال چور لیٹروں او رپانامہ چورحکمرانوں سے نجات کا سا ل ثابت ہو گا ، شریف برادران کی شہرت کی وجہ پانامہ لیکس اور کرپشن ہے ان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ،پانامہ کیس صرف ایک کیس ہی نہیں بلکہ حکمرانوں کیخلاف کرپشن ،منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا ثبوت ہے ، پانامہ لیکس اور کرپشن میں ملوث حکمرانوں کی اقتدار سے علیحدگی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...