تمام ہسپتال فضلات کی ترسیل کے عمل کی نگرانی بہتر بنائیں،سیف انجم

تمام ہسپتال فضلات کی ترسیل کے عمل کی نگرانی بہتر بنائیں،سیف انجم

  

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب (ر)کیپٹن سیف انجم کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں ہاسپٹل ویسٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ،صوبائی سیکرٹری نے ہسپتالوں کے فضلات سے متعلق ہدایات جاری کیں اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ افسران اور چیکنگ سٹاف کو ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ہاسپٹل ویسٹ کو درست انداز سے بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو خصوصی طور پرچیک کرنے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتال انتظامیہ فضلات کی ترسیل کے عمل کی نگرا نی کو مزید بہترکریں ڈائریکٹر وسیم چیمہ نے اجلاس کو کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر متعلقہ افسران اور فیلڈ افسران بھی موجودتھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -