البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا رمضان میں خصوصی صفائی و آگاہی سلسلہ جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا رمضان میں خصوصی صفائی و آگاہی سلسلہ جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)الیبراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں خصوصی صفائی و آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ’’ اہتمامِ رمضان‘‘ کے عنوان سے جاری ہے۔ سرگرمیوں کے سلسلے کا مقصد عوام سے اپیل کرنا ہے کہ وہ رمضان کے اہتمام کیلئے گلی محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی میں البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا ساتھ دیں اور صفائی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔حضرت میاں میر کالونی، دھر مپورہ، یو سی188 میں ر مضان المبارک کی مناسبت سے صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

اس سرگرمی کے تحت علاقے کی مساجد اورمیاں میر قبرستان میں صفائی آپریشن کرایا جبکہ دربار کے اطراف میں مکینیکل واشنگ کرائی گئی۔ الیبراک کمیونیکیشنز ٹیم نے علاقے میں کیمپ قائم کرکے مقامی لوگوں میں رمضان کیلنڈ ر ، آگاہی ہدایت نامے اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے ۔ مقامی رہائشیوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے گردونواح کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ صفائی کے پیغام کو لوگوں تک موثر انداز میں پہنچانے کیلئے آ گاہی واک کابھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ منیجرز البیراک سہیل محمود، مبشر تنویر، سلمان اعجاز اور انضمام الحق بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -