عوام کی خدمت کا سفر دیانتداری کے ساتھ آگے بڑھائنگے،عرفان دولتانہ

عوام کی خدمت کا سفر دیانتداری کے ساتھ آگے بڑھائنگے،عرفان دولتانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے اور رکاوٹوں ومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اوردھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی خدا کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہااوراب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں توانائی کے نئے منصوبے مکمل ہوں گے اور5 ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1