عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے،آزاد علی تبسم

عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے،آزاد علی تبسم

  

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔ دس کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام کراؤں گا،30جون تک 20کروڑ روپے کے منصوبے شروع ہوں گے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں اقدامات کئے ہیں ، موجودہ بجٹ بھی عوامی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال میں جنرل ریونیو وصولیوں کی مد میں 1502ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ وفاق سے 1154 ارب 18کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ صوبائی ریونیو کی مد میں 348ارب 30 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ٹیکس کی مد میں حکومت پنجاب کو 230 ارب 98 کروڑ روپے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 117ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -