حکمران سیاسی شہادت کیلئے اداروں کے مابین تصادم چاہتے ہیں،میاں ایوب
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران سیاسی شہادت کیلئے حکومت اور اداروں کے مابین تصادم کی راہ پرچل رہے ہیں مگران کایہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
اور نہ ہی عوام اب ان کو کہیں بھاگنے دیں گے جن لوگوں نے لوٹ مار کرکے بیرون ممالک جائیدایدیں بنائی ہیں ان کو قوم اور جے آئی ٹی کو حساب دینا ہی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے جس طرح سے یو ٹرن لیا اور اس پر حکومت نے جو ایکشن لیا اس ٹوپی ڈرامے کو پوری قوم نے دیکھ لیا ہے حکمرانوں کے بیانات کو قوم اچھی طرح سے دیکھ رہی ہے ۔