تحریک انصاف کا اتحاد صرفعوام کے ساتھ ہے،جمشید اقبال چیمہ

تحریک انصاف کا اتحاد صرفعوام کے ساتھ ہے،جمشید اقبال چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سٹیٹس کو کے پلر ہیں ، ہمارا اتحاد صرف عوام اور اینٹی سٹیٹس کو قوتوں کے ساتھ ہے ، عمران خان کی قیادت میں ملک کو مافیا سے نجات دلائیں گے ،پی ٹی آئی حکومت میں آکر ترجیحی بنیادوں پر پسے ہوئے طبقات کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کام کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کی یونین کونسل 186میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے حکمرانوں کے اصل چہرے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں لیکن اب وہ خود کو مظلوم کے طور پر پیش کر رہے ہیں ۔ ترقی کے دعویداروں نے ہماری آنے والی نسلوں کو اغیار کے آگے گروی رکھ دیا ہے اور پھر معیشت کے پھلنے پھولنے کے دعوے بھی کئے جاتے ہیں۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران بتائیں کیا وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں کسی بھی صفحے پر غریب یا اس کو ریلیف دینے کا کوئی ذکر موجود ہے ؟۔