دھرنا خان کی سیاست تیزی سے اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے،شوکت بھٹی

دھرنا خان کی سیاست تیزی سے اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے،شوکت بھٹی

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ دھرنا خان کی سیاست تیزی سے اپنے انجام کو پہنچ رہی ، سونامی خان نے حکومت کے خلاف ان گنت سازشیں کیں مگر ان کی کوئی ساز ش کامیاب نہ ہوسکی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے حالات بے پناہ بہتر ہوئے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری کی گواہی عوام خود دے رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلافزیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے باعث حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پرپاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے کرپشن کے سدباب کیلئے ٹھوس کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔پولیس سمیت تمام اداروں میں بھرتیاں صرفاورصرف میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1