یونین کونسل 110میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے کوشاں ہوں : لیاقت علی نت

یونین کونسل 110میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے کوشاں ہوں : لیاقت علی نت

لاہور(فورم :دیبا مرزا :تصاویر ندیم احمد :اہتمام :آصف شاہ) یونین کونسل 110ٹھوکر نیاز بیگ کے چیئرمین لیاقت علی نت نے کہا ہے کہ میں نے اپنی یونین کونسل میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں ایک ڈگری کالج بنوایا ہے یونین کونسل میں موجود ہسپتال میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لئے بھی کام جاری ہے گندے نالے کا ڈسپوزل کنیال بند روڈ کے ساتھ بنا یا جائے گا نیاز بیگ گاؤں میں بائی پاس بنایا گیا ہے نیاز بیگ سے ملحقہ نئی آبادیوں کے لئے نئے پائپ لائنیں بچھائی جارہی ہیں اور رمضان کے آخر تک یہاں پر گیس کا کام شروع کر لیا جائے گاان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’ پاکستان فورم‘‘ میں کیا۔چودھری لیا قت علی نت کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کو ایک مثالی یونین کونسل بنانے کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات کوشاں ہوں یہی وہ نظام ہے جس کے زریعے سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مل رہے ہیں پوری ٹیم کی وجہ سے ہم ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ہم سے خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یونین کونسل کے عوام آکر جس کا م کی ڈیمانڈ کرتے ہیں ہم وہی کام ترجیحی بنیادوں پر کروانے کے لئے دوڑ دھوپ شروع کردیتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہو رہے ہیں اور عوام بھی ہم سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ایک بہترین سیوریج سسٹم دینے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگائے جائیں جبکہ جس مقام پر سیوریج بوسیدہ ہو چکا ہے اس کی تبدیلی کے لئے بھی کام جاری ہے ہم نے ہر حال میں عوام کو ڈلیور کرنا ہے اور اسی کے لئے ہر وقت جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1