پاکستان سینٹر فار فلنتھراپی اور ایشیاء فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

پاکستان سینٹر فار فلنتھراپی اور ایشیاء فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

لاہور(پ ر)پاکستان سینٹر فار فلنتھراپی اور ایشیاء فاؤنڈیشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ جس کے تحت دونوں ادارے سول سوسائٹی تنظیموں کو گڈُگورننس ‘خواتین کے حقوق اور معاشرے کے کمزور اور غیر محفوظ طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے باہم متحد ہو کر کام کریں گے۔ پاکستان سینٹر فار فلنتھراپی سہولت کار کے طور پر ایشیاء فاؤنڈیشن اور سول سوسائٹی تنظیموں کے درمیان موثر کردار ادا کرے گا تاکہ معاشرے کے کمزور افراد کے لیے اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور خواتین کے حقوق کا بہتر تحفظ کیا جاسکے۔ مزید برآں پاکستان سینٹر فار فلنتھراپی ‘ ایشیاء فاؤنڈیشن کے شراکتی اداروں کی سرٹیفیکیشن کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا اور گرانٹس کے حصول میں مشترکہ پروپوزل تیار کرے گا۔ پی سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرشازیہ مقصود اور ایشیاء فاؤنڈیشن کی کنٹری نمائندہ صوفیہ شکیل نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدہ

مزید : علاقائی