بھارت : کسانوں کے احتجاج پر پولیس کی فائرنگ ،6ہلاک ،8زخمی

بھارت : کسانوں کے احتجاج پر پولیس کی فائرنگ ،6ہلاک ،8زخمی

مدھیہ پردیش (آن لائن)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 6 کسان ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، جس کے بعد حکومت کسانوں کے مطالبات پر مذاکرات کیلئے تیار ہوگئی۔اس کے علاوہ مہاشڑا میں بھی گزشتہ کئی روز سے کسانوں کی جانب سے قرضوں کو ختم کرنے کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا ہے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی تھی، جس پر ابتدا میں مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ بھوپندرا سنگھ نے تردید کی تاہم بعد ازاں ان کا کہنا تھا شاید پولیس نے اپنے تحفظ کیلئے فائرنگ کی ہوگی۔واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے ماندساور میں حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ادھر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہلاک ہونیوالوں کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضے اور ان کے اہل خانہ کو نوکری دینے جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے اور فری علاج دینے کا اعلان کیا۔ایک پولیس افسر کا کہنا تھا احتجاج بھئی گاؤں کے رہائشی کسان کی ہلاکت کیخلاف کیا جارہا تھا۔علاوہ ازیں ماندساور اور اس کیساتھ منسلک ضلع نیموچ میں مظاہرین نے ایک گاڑی کو نذر آتش کیا اور سڑکیں بلاک کردی۔گزشتہ تین روز سے مانداساور، نیموچ، راتلام اور انور کے اضلاع میں احتجاج جاری ہے۔

بھارتی کسان ہلاک

مزید : علاقائی