نہال ہاشمی کو حکم ملا ’’ پتر پے جا انعام واکرام ملے گا، پتر پے گیا‘‘ اعتزاز احسن

نہال ہاشمی کو حکم ملا ’’ پتر پے جا انعام واکرام ملے گا، پتر پے گیا‘‘ اعتزاز ...

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے نواز شریف نے نہال ہاشمی کو حکم دیا ’’ پتر پے جا انعام و ا کر ا م ملے گا، پتر پے گیا‘‘ ساتھ یہ بھی کہہ دیا استعفا واپس لے لو ،یہ سارا کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے،بدھ کواسلام آباد میں پار لیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا جے آئی ٹی سے تصویر نکالنے کی صلاحیت صرف حکومت کے پاس ہے اور تصویر کا فائدہ بھی یقیناًشریف فیملی کو ہے مگر اب یہ تصویر کیلئے سپریم کورٹ چلے گئے ہیں، سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو ر ہا ہے، سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ اور دوسرے بھی یہی بات کر رہے ہیں، نہال ہاشمی نے زیادہ سخت لہجہ اختیار کر لیا لیکن نہال ہاشمی کا بیان بھی اس سکرپٹ کے مطابق ہے سپریم کورٹ پر اٹیک سخت کردو، حکومت نہال ہاشمی پر ڈراما کر رہی ہے ،(ن) لیگ کو پتا تھا نہال ہاشمی استعفیٰ واپس لے گا تو قبول نہیں ہو سکے گا، اس لیے ن لیگ گونگلووں سے مٹی جھاڑ رہی ہے، قطری شہزادے کا بیان تو پہلے ہی4 ججز نے رد کر دیا خط سنی سنائی بات ہے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتا۔

اعتزاز احسن

مزید : علاقائی