تخریب کاروں کی 500کے وی ٹرانسمیشن لائن حب- این کے آئی کے ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی کوشش ، بجلی کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی

تخریب کاروں کی 500کے وی ٹرانسمیشن لائن حب- این کے آئی کے ٹاور کو بارودی مواد سے ...

لاہور (پ ر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے ترجمان نے کہا کہ تخریب کاروں نے 500کے وی ٹرانسمیشن لائن حب- این کے آئی کے ٹاورکو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی جس سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں این کے آئی 500کے وی گرڈسٹیشن کے نزدیک ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور(لوکیشن نمبر72)کو جزوی نقصان پہنچا ۔ٹاورکو نقصان پہنچنے کے باوجود کراچی کو بجلی کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی ۔ این ٹی ڈی سی انجینئرز نے ٹاورز کی مرمت کا کا شروع کردیا ، جلد مکمل کرلیا جائے گا۔این ٹی ڈی سی ترجمان نے مزید بتایا کہ انجینئرز نے 500کے وی دادو-شکارپورٹرانسمیشن لائن کے 7ٹاورز کی بحالی کا کام بھی مکمل۔21مئی 2017 کوسندھ میں شدید طوفان سے این ٹی ڈی سی کی تین 500کے وی ٹرانسمیشن لائنز کے 16ٹاورز زمین بوس ہوگئے تھے ۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ دیگر دو 500کے وی جامشورو-دادو اور 500کے وی دادو- گد و ٹرانسمیشن لائنز کے تباہ ٹاور ز کی بحالی کا کام پہلے ہی مکمل کرکے دونوں ٹرانسمیشن لائنز کو انرجائز کیا جا چکا ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے نارتھ اور ساؤتھ کی لوڈ ڈسپیچ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگاجس سے پاور سسٹم میں مزید استحکام آئے گا۔ترجمان نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی انجینئرز،سٹاف اور کنٹریکٹرز نے 50ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرمی اور دیگر علاقائی مشکلات کے باوجود تباہ ہونے والے ٹاورز کی بحالی کا کام کم سے کم وقت میں مکمل کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد نے انجینئرز اور کنٹریکٹرز کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

سپلائی

مزید : علاقائی