ای سی سی اجلاس، سٹیل ملز ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری

ای سی سی اجلاس، سٹیل ملز ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ا ی سی سی )نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 1 ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزارت تجارت کی سفارش پر چینی کی برآمدات کی معیاد 31 مارچ سے بڑھاکر 31 جولائی کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا ای سی سی نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر الیکشن 2018 ء کی تیاریوں کے لئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 864 ملین روپے مالیت سے نئی مشینری خردیدنے کی اجازت دے دی‘ وزارت تجارت کی سفارش پر ای سی سی نے 31 مارچ سے 31 جولائی تک چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ ای سی سی نے متعلقہ وزارتوں کو قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ آکناک افیئر ڈویژن کی سفارش پر ای سی سی نے جرمن ڈویلپمنٹ ایجنسی کو ایشیاء کی خریدری پر سیل ٹیکس سے استثنیٰ دے دی‘ استثنیٰ دینے کا مقصد اسلام آباد کی حدود میں ترقیاتی منصوبوں کو بڑھانا ہے وزارت انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کی سفارش پر ای سی سی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ گنے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت پیٹرولیم کی سفارش پر ای سی سی نے لومنگ فیلڈ کی گیس کا دس ایم ایم سی ایف ڈی ایس این جی پی ایل کو مختص کرنے کی جازت دے دی۔ گیس کی قیمتوں کا اطلاق پیٹرولیم پالیسی کے مطابق لیا گیا۔ اسی طرح ای سی سی نے گھوٹکی میں کومیو کے کنواں سے ۲۔‘ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اینگرو فرٹیلائزر کو دینے کی بھی ہدایت کردی۔ وزارت نجکاری کمیشن کی سفارش پر ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو ماہ فروری 2017 ء کی تنخواہ دین کی ہدایت کی ہے ای سی سی نے ہدات کی ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں عید سے قبل جاری کی جائیں۔ وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر بجلی کے شعبہ کی ذمے میں لیے گئے 41 ارب روپے کے قرضہ پر وزارت خزانہ کی گارنٹی دیے کی اجازت دے دی ‘ یہ رقم ڈسکوز کو رقم کی ادائیگی کے لئے دیے جائیں گے۔ ای سی سی نے وزارت خزانہ کی طرف سے پی ایس ڈی پی منصوبے کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی نظر ثانی شدہ تنخواہوں کی منظوری دے دی اسی طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر صنعتی سیکٹر کو بجلی کے حوالے سے دیے گئے سپورٹ پیکج میں ترمیم کی منظوری دے دی اجلاس میں اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبد کے حوالے سے ایک بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر اعتماد کا اظہار کای گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پی ڈی لیوی کی شرح 2013 ء کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ (عابد شاہ/شہزاد پراچہ)
ا ی سی سی اجلاس

مزید :

علاقائی -