موٹرسائیکل بے قابوہوکر ٹرین سے جاٹکرائی،نوجوان جاں بحق

موٹرسائیکل بے قابوہوکر ٹرین سے جاٹکرائی،نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)کھاریانوالہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کرسامنے سے آنیوالی ٹرین سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 18 سالہ موٹر سائیکل سوار محسن جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی عثمان اور محمد مشتاق شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال اور نعش ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہے۔

مزید : علاقائی