5ماہ میں سنگین وارداتوں میں ملوث 271گینگز کے 703ملزم گرفتار

5ماہ میں سنگین وارداتوں میں ملوث 271گینگز کے 703ملزم گرفتار

لا ہور ( کرا ئم ر پو رٹر )انویسٹی گیشن ونگ کی گزشتہ5ماہ کی دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کامیابیاں، ملزمان سے 30کروڑ سے زائد مالیت کی برآمدگی کی گئی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا کہ شہر میں ہونے والی ڈکیتی ، راہزنی ،ہاؤس رابری،چوری ،قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 271گینگز کے 703ملزمان کو گرفتار کیا اور 2639 مقدمات ٹریس کیے جبکہ ملزمان سے 30کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیا ۔اس کے علاوہ 111 مقدمات قتل چالان کئے گئے, 2مقدمات اغواء برائے تاؤان،7مقدمات ڈکیتی رابری معہ قتل ، 9مقدمات ڈکیتی،536مقدمات نقب زنی ،745مقدمات وہیکلز چوری ،110مقدمات وہیکل چھیننا،481مقدمات سرقہ بالجبر،2632مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے جن میں سے(645) سنگین مقدمات کے مجرمان اشتہاری تھے اور1545 عدالتی مفرورگرفتار کئے گئے اور کل مقدمات 17893چالان کئے گئے۔ اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشرمیکن نے کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ کی تمام ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں دن رات سرگرم عمل ہیں اور شہریوں کے ساتھ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی نہ صرف روک تھام بلکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ انویسٹی گیشن انچارجوں کو شہر میں سرگرم ڈکیت اور چور گروہوں خاص کر کار اور موٹرسائیکل چوروں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے سپیشل ڈائریکشنز دی گئی ہیں۔جبکہ اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو شہرسے چوری ہونے والی گاڑیوں کی بازیابی کیلئے سخت ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ جس کے بعد اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر شب وروز مصروف عمل ہیں۔

مزید : علاقائی