ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے نوجوان نے نالے میں کود کر جان دیدی

ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے نوجوان نے نالے میں کود کر جان دیدی

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ہئیر کے علاقے میں ہسپتال میں علاج کروانے کیلئے آنے والے نوجوان نے روہی نالے میں کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے لاش نکال کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق بیس سالہ عدیل عمر ابوسینا ہسپتال میں علاج کروانے کے لئے آیا تھا ،اس نے ہسپتال سے نکل کر بیدیاں روڈ پر روہی نالے میں چھلانگ لگا دی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے عمر عدیل کی لاش کو نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے ا بتدائی کارروائی کے بعد عدیل عمر کی لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی مکمل ہونے پرعمرعدیل کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -