پولیس گردی کی انتہا، رشوت کی خاطر شریف شہری کو مجرم بنا دیا

پولیس گردی کی انتہا، رشوت کی خاطر شریف شہری کو مجرم بنا دیا

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)اے وی ایل ایس سٹی ڈویزن میں تعینات اہلکاروں نے غنڈہ گردی کی انتہا کر دی چند روپوں رشوت کی خاطر شریف شہری کو مجرم بنا دیا۔3 روز تک غیر قانونی حراست میں رکھ کر 2 لاکھ روپے تاوان وصول کیا اور بلینک چیک پر زبردستی دستخط کروائے۔متاثرہ شخص انصاف کے حصول کے لیے سی سی پی او آفس پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق سنگھ پورہ کا رہائشی میاں لطیف سنگھ پورہ میں ہوٹل چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔.18 اپریل کو اے وی ایل ایس سٹی ڈویزن کا سب انسپکٹر وسیم گجر،اے ایس آئی محمد حسنین،ریڈر ڈی ایس پی یاسر گجر اس کے ہوٹل پر آئے اور اس کو بتایا کہ اس کے خلاف ٹبی سٹی میں مقدمہ درج ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ۔شہری سے تلاشی کے دوران نکلنے والی رقم مبلغ 4000 روپے بھی واپس نہ کیے اور دوران حراست شہری کو ڈراتے رہے کہ اگر اس نے پولیس کی ڈیمانڈ پوری نہ کی تو اس کو مختلف مقدمات میں ملوث کر دیں گے.دوران حراست اہلکاروں نے دو لاکھ رشوت وصول کر کے 21 اپریل کو ریکارڈ میں بوگس مقد مے میں گرفتاری ظاہر کر کے جیل روانہ کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -